جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’اسرائیل کی غیرمشروط حمایت نہیں کرتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت ’غیر مشروط نہیں‘ ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے ایک اخباری کالم میں کہا کہ اسرائیل کے لیے برطانیہ کی حمایت کا انحصار اس کے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری پر ہے۔

سابق وزیر اعظم کے یہ ریمارکس غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین برطانوی سمیت سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

- Advertisement -

کیمرون نے سنڈے ٹائمز میں لکھا کہ ہماری حمایت غیرمشروط نہیں ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ ایسی قابل فخر اور کامیاب جمہوریت بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرے گی۔

7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے برطانوی حکومت اسرائیل کی کٹر اتحادی رہی ہے تاہم کیمرون نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی انکلیو میں سنگین انسانی صورت حال پر اپنی زبان سخت کر لی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو، انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ غزہ میں "قحط کا امکان حقیقی ہے اور رائل نیوی کا ایک جہاز بحیرہ روم کی طرف بحری امدادی راہداری قائم کرنے میں مدد کے لیے روانہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں