جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دورہ انگلینڈ : شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل ٹیم سےڈراپ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےشاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل کودورہ انگلینڈ کے لئے ابتدائی ٹیم سےڈراپ کردیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈسپلن پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بگڑے بچےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوباربارڈسپلن کی خلاف ورزی کرنا مہنگاپڑگیا۔ پانی سرسےگزراتو نئےچیف سلیکٹرنےاینگری بوائے اورسیلفی بوائے پربجلی گرادی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل کو دورہ انگلینڈ سے نکال دیا، لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انضمام نے واضح کیا کہ بورڈ نے ان دونوں کے خلاف کارروائی کی۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد دونوں کا ماضی میں ریکارڈ خراب رہا ہے اورسابق کوچ نے بھی ان کی شکایات کیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے حوالے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگلے 14 مہینے یا رواں سال ہم نے 4 ٹورز کرنے ہیں اور اس دوران 6 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں اس لئے میرا ماننا ہے کہ نئے لڑکوں کوسامنے لے کر آیا جائے اگر شاہد آفریدی اچھی پرفارمنس دے گا تو اسے ضرور آگے لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 14 مئی سے 4 جون تک ایبٹ آباد میں لگے گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کا حیدرآباد میں ڈانس پارٹی اسکینڈل، ٹریفک وارڈن سے جھگڑا اورفیصل آباد میں پنجابی اسٹیج شوکے دوران تنازعہ زیادہ پرانی بات نہیں۔ پھر عمران خان سے سابق کوچ کی شکایت بھی خلاف ورزی شمارہوئی۔

سیلفی بوائےکانام بھی ریکارڈزمیں کم اورتنازعات میں زیادہ لیاجاتا ہے۔ احمدشہزاد کابلاکم اور زبان زیادہ چلتی ہے۔

دلشان سےمذہبی تنازعہ، ساتھی کرکٹرویاب ریاض سےلڑائی اورڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنا، آئےروزتنازعات میں ان رہنےوالےپی سی بی کے بگڑےبچےاب گڈبکس سے ہی نہیں ٹیم سے بھی نکل گئے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں