اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے کروڑوں کی لیگز چھوڑیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔عمر اکمل کا شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کروڑوں روپے کی لیگز چھوڑیں لیکن مجھے کیا ملا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور میزبان کے سوال پر انہوں نے کرکٹ بورڈ سے شکوہ کردیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لیے بڑے کنٹریکٹس چھوڑے اور ہمیشہ ایک ہی موقف تھا کہ پاکستان کے لیے ہی کھیلنا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ کے لیے بگ بیش، بی پی ایل جیسی قیمتیں آفرز چھوڑ دیں، اس وقت ایک لاکھ ڈالرز یعنی کروڑوں پاکستانی روپے کی آفرز دی گئی لیکن مجھ سے کہا گیا آپ نے پاکستان کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تاکہ نئے آنے والے لڑکے آپ سے سیکھ سکیں۔

عمر اکمل نے کہا کہ اگر میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اتنی قربانیاں دیں تو پاکستان کرکٹ مجھے کیا دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل سیزن 9 کے ڈرافٹ میں کسی بھی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں