پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

واپسی کی امید لگائے عمراکمل کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسپلن اور پابندیوں کے باعث کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہونے والے جارحانہ بلے باز عمر اکمل واپسی کے لیے پرُامید ہیں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل نے کہا کہ اللہ نے چاہا اور مداحوں کی دعائیں رہی تو واپسی ضرور ہو گی جب بھی موقع ملا تو وہیں سے آگے بڑھوں گا جہاں سے رکاُ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں معلوم کے ٹیم میں واپسی کے لیے دروازے کیوں بند ہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ دروازے کس نے بند کیے لیکن میں پرُامید ہوں کہ واپسی ضرور ہو گی۔

فٹنس کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم ضرورت پڑی تو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرینر کی خدمات لے سکتا ہوں حتیٰ کہ ذاتی طور پر بھی ٹرینر رکھ سکتا ہوں۔

مڈل آڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹیم کی صورتحال کے مطابق کھیلا ہوں وقت کے حساب سے ٹیم کے لیے پرفارم کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں