پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی پی ایس ایل میں شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ جس طرح انہوں نے بابر کو آؤٹ کیا وہ عامر کی کلاس کو ظاہر کرتا ہے، جب ٹاپ بولر اور ٹاپ بیٹر آمنے سامنے ہوتے ہیں تو کیا ہم واقعی ان کی کلاس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عامر مسلسل بابر کو چیلنج دیا ہے اور ان کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے، جب بابر نے پراعتماد آغاز کیا تو عامر نے زبردست انداز میں وکٹ حاصل کرکے واپسی کی۔
عمر اکمل نے کہا کہ عامر نے بابر کو ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جشن منایا اس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ کوچنگ اسٹاپ سے کہہ رہے ہوں کہ ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔‘
یہ پڑھیں: محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر
انہوں نے کہا کہ زلمی کی خراب فارم کی بنیادی وجہ بابر اور صائم کا رنز نہ کرنا ہے، ان کی ناکامیاں باقی لائن اپ پر بھی دباؤ ڈال رہی ہیں، میں ان کی ٹیم سلیکشن کی حکمت عملی کو نہیں سمجھ سکا۔
گزشتہ روز شعیب اختر کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد عامر کی بولنگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم گیند کو ٹھیک سے دیکھنے کے لیے جدوجہد کررہے تھے، گیند یا تو اس کے سر یا اس کے جسم سے لگ رہی تھی۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ عامر ذہنی طور پر بابر پر حاوی تھے جب ہجوم گراؤنڈ کے چاروں طرف ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگا رہا تھا تو عامر خاموشی سے اپنا کام کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر کو سیٹ ہونے کے لیے وقت لینا چاہینے تھا کیونکہ پچ مشکل تھی۔