منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عمر اکمل نے نواز شریف کی وطن آمد پر امیدیں باندھ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل نے نواز شریف کی وطن آمد پر امیدیں باندھ لیں، اپنی ٹوئٹ میں ان کی آمد پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد کی پاکستان واپسی کے پیش نظر انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف کو اپنا حقیقی لیڈر بھی قرار دیا ہے۔

عمر اکمل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمارے لیڈر کو گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید، آپ کی واپسی خوشیاں لائے گی، وہ مخلص اور حیقی لیڈر ہیں، بہترین کے لیے پُرامید ہوں۔

عمر اکمل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ انھوں نے ٹوئٹر پر قائد ن لیگ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کرگیا اور نواز شریف 4 کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں