اشتہار

’مجھے مجبور نہ کریں، باتیں باہر نکالیں تو‘ عمر اکمل برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے کھلاڑیوں کے راز بھی میرے پاس ہیں مجھے مجبور نہ کریں اگر باتیں باہر نکالیں تو عوام کرکٹ دیکھنا چھوڑ دے گی۔

قومی کرکٹر عمر اکمل اکثر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز اور فٹنس کے باعث تنازعات کا شکار رہے ہیں لیکن ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والوں کی اکثریت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہی ہے، جن کا میں بہت احترام کرتا ہوں لیکن ان کے راز بھی یرے پاس ہیں، اگر وہ مجھے بدنام کرسکتے ہیں تو میں بھی کرسکتا ہوں لیکن میں ان کی عزت کرتا ہوں اس لئے ایسا نہیں کروں گا‘۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے مجبور نہ کریں اگر میں نے باتیں باہر نکالیں تو ہماری عوام بہت سمجھدار ہے وہ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں یا پھر عزیز و اقارب کی شادی میں ڈانس کرتے ہیں جو کوئی بھی عام شخص کرتا ہے، لیکن میں کرکٹر ہوں تو تنقید کی جاتی ہے، جبکہ میں اس وقت ڈانس یا ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہوں جب میں چھٹی پر ہوتا ہوں۔

عمر اکمل نے کہا اگر انہیں چار، پانچ لاکھ بندہ جانتا ہے تو مجھے بھی پچاس ساٹھ ہزار لوگ تو جانتے ہوں گے، خدارا جب تک آپ کے پاس ثبوت نہیں ہیں تب تک مجھ سمیت کسی دوسرے کرکٹر پر بات نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور جو کررہے ہیں ان سے یہ سوال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں