پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیم میں پانچ کپتان تو میری آنکھوں کے سامنے تبدیل ہوگئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان اور شاداب خان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے تو کیا ٹیم اچھی کارکردگی دکھا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان پانچوں کو بند کمرے میں بٹھا دیں اور چیئرمین پی سی بی کہیں کہ آپ لوگوں نے کپتانی کرلی لیکن ڈیلیور نہیں کیا اب اس کی باری آپ سب نے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔
اس سے قبل انٹرویو میں عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس سے اپنے اختلافات کے بارے میں دعوے کیے تھے۔
قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش پر وہاب ریاض نے عمر اکمل سے کیا کہا تھا؟
اکمل نے کہا تھا کہ جہاں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے بعد وقار یونس نے تعریف کرنے کے بجائے کہا کہ ’تم نے ٹیسٹ میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں جب جلدی آؤٹ ہوا تو وقار یونس کہنے لگے اب کہاں گئی تمہاری ٹی 20 کرکٹ۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تبصروں نے نوجوان کھلاڑی طور پر ان کا حوصلہ پست کردیا۔