قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا۔
قومی کرکٹر عمر اکمل نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 14 لڑکے پریکٹس کررہے ہوتے تھے مجھے ایک کرسی دے کر سائیڈ پر کردیا گیا تھا جب کوچ مکی آرتھر کو کہتا تھا تو وہ میری طرف گیند پھینک کر کہتے تھے کہ نیٹ بولر کو بول دو کہ تمہیں پریکٹس کروادیں۔
انہوں نے کہا کہ کوچ سے کہتا تھا کہ کوچنگ اسٹاف سے کہہ دیں، سیکنڈ کوچ شاہد اسلم سے کہا کہ مجھے پریکٹس کروادیں، انہوں نے بولا کہ میں تمہیں نہیں کرواسکتا ہیڈ کوچ نے سختی سے منع کیا ہے۔
عمر اکمل نے کہا کہ اس وقت سرفراز کپتان تھا جب ان سے کہا تھا انہوں نے بھی کوچ کے ساتھ جانے کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سرفراز سے کہا کہ تم کپتان ہو میں تم سے بڑے بڑے کپتانوں میں کھیلا ہوں، کپتان تو پوری ٹیم تبدیل کرسکتا ہوں، اگر تم ہیڈ کوچ کا نام لے رہے ہو تو یہ غلط ہے، اب آپ دیکھ لیں سرفراز کا کچھ پتا ہی نہیں ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ 2017 کے بعد مجھے سائیڈ پر کیا گیا، اس وقت وہ اپنا سسٹم لے کر چلے، میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم بھی کیا لیکن جب سے اب تک مجھے باہر بٹھایا ہوا ہے۔
عمر اکمل نے کہا کہ مجھے باہر بٹھانے کی وجہ پوچھنے کی کوشش بھی کی لیکن کچھ نہیں بتایا گیا۔