لاہور: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، مڈل آرڈر بیٹسمین نے تمام الزامات مسترد کردیئے۔
عمر اکمل پی سی بی کے شوکاز نوٹس میں تمام الزامات مسترد کردیئے، انکا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کھانے پر گیا تھا ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔
عمر اکمل ڈانس پارٹی میں تھے یا نہیں معاملہ اب تک معمہ بنا ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا، عمر اکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 2.2.5 کا مرتکب قرار دیا گیا تھا جبکہ پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا.
ذرائع کے مطابق کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے عمر اکمل کو جلد ہی کلین چٹ ملنے کا امکان ہے.