جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بابر اعظم کو ’جوتے‘ دینے سے کس کزن نے انکار کیا؟ عمر اکمل نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے بابر اعظم کو کزن کی جانب سے جوتے دینے سے انکار پر اظہار خیال کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمر اکمل نے شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ بابر اعظم کا یہ بیان ہے کہ انہوں نے کزن سے جوتے مانگے اور انہوں نے دینے سے انکار کردیا اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

عمر اکمل نے کہا کہ کونسا کزن، ہمارے تو کزن اتنے ہیں، چاچو، پھوپھو، ماموں کے اتنے بیٹے ہیں۔

میزبان نے اصرار کیا کہ اسپورٹس شوز تو وہ آپ تینوں بھائیوں والے ہی ہوتے ہیں، عمر اکمل نے کہا کہ میرے تو اور بھائیوں اور کزن نے بھی کرکٹ کھیلی ہے۔

میزبان نے پھر کہا کہ ان کا اشارہ شاید آپ کی فیملی کی طرف تھا اس پر عمر نے کہا کہ اگر اس نے میری فیملی کے بارے میں بات کی ہے تو ٹی وی پر آکر بولے ہم جواب دیں گے۔

کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم نے ٹی وی پر بولا ضرور ہے لیکن کسی کا نام نہیں لیا یہ مسئلہ ہے، جب وہ نام بتائیں گے تو ہم بھی بتادیں گے۔

میزبان نے سوال کیا کہ ہمارے بہت سارے کرکٹرز نے بھارت میں شادی کی آپ کو کبھی کوئی لڑکی وہاں پسند نہیں آئی، جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کی والدین کی مرضی سے شادی کروں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں