پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس جگہ بنانے کے لیے عمر اکمل نے نہایت انوکھا اقدام کیا، مڈل آرڈر بیٹر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں.
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے بھائی اور کسی وقت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت پلیئر سمجھے جانے والے عمر اکمل ماضی میں فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے، وہ کوششوں کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے تھے۔
نہایت انوکھا اقدام کرتے ہوئے عمر اکمل نے اپنی بغیر شرٹ تصویر شیئر کی جس میں ان کے پیکس بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
عمر نے انسٹاگرام پر دو بنا شرٹ کے تصاویر شیئر کیں، کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ ’برائے مہربانی توجہ فرمائیں یہ تصویر ان لوگوں کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں‘۔
ماضی میں بھی عمر اکمل اپنی قومی ٹیم میں اپنی پرفارمنس کے بجائے منفی رویے کے باعث ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عمر اکمل قومی ٹیم میں شمولیت کی درخواست لے کر شریف فیملی سے ملاقات کرچکے ہیں لیکن وہ قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔
اس سے قبل تقریباً چار سال پہلے 2020 میں بھی عمر اکمل اسی طرح کی حرکت کرچکے ہیں جب فٹنس ٹیسٹ کے دوران شرٹ اتارنے پر پی سی بی نے ان کی سرزنش کی تھی۔