منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا، بانی چیئرمین سے درخواست کی ہے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے مشکل وقت میں بہت خدمات ہیں۔

اسدقیصر نے کہا کہ عمر ایوب کا موقف ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان پر لوڈ زیادہ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایک بات واضح کردوں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی سے بغاوت اور اختلاف رائے میں فرق ہوتا ہے، کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ہمارے ایک ہی لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف اور گلے شکوے ہوتے ہیں تو دور بھی ہوجاتے ہیں، جنید اکبر کے کوئی گلے شکوے ہیں تو سنے جائیں گے اور حل کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بانی جیل میں ہیں پارٹی کو چیلنجز ہیں اسے متحد رکھنا ہے، ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی آواز بنے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے ان سے متعلق بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کرینگے، بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ملک مشکلات میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں اس وقت آئین و قانون معطل ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئےاقدامات کرنا چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں