جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سارے سیاسی حریف صرف حکومت کیلئے کنٹینر پر جمع ہوئے، عمر ایوب خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سارے سیاسی حریف صرف حکومت کیلئے کنٹینر پر جمع ہوئے، عوام اپوزیشن کے مکس اچار کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج جو جھنڈے لہرائے گئے کیا پی پی ان کے قریب آئے گی؟،یا پھر ان جھنڈوں کو دیکھنے کے بعد کیا اےاین پی ان کا ساتھ دے گی؟

انہوں نے کہا کہ سارے سیاسی حریف کنٹینر پر صرف حکومت کیلئے جمع ہوئے ہیں، الیکشن میدان میں لڑتے ہیں،میدان سجا تو ہم بھی تیار ہیں۔

عمرایوب خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ اپوزیشن کی دیگر پارٹیاں کنیٹنر پر نہیں ہوں گی، آگے بلدیاتی انتخابات آرہے ہیں ان کو ٹکٹ ہولڈرز بھی نہیں ملیں گے کیونکہ عوام اپوزیشن کے مکس اچار کو قبول نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سولو فلائٹ ہورہی ہے، پہلے فیصلے کرتے ہیں اور پھر بعد میں منانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کو پتہ نہیں ہوتا فیصلہ کیسے کیا جارہا ہوتا ہے۔

دھرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کوئی جواز بنا کر2،3دن میں واپس گھروں کو چلے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے لوکل معیشت کو فائدہ ہوگا، کھانے کھابے چلیں گے، مولانا مارچ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو پریشانی ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے چار حلقے کھلوانے کیلئے پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا تھا پھر انہوں نے متعلقہ فورمز سے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا راستہ اپنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں