تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

مشیر داخلہ پنجاب نے پی ڈی ایم حکومت کو خبردار کردیا

لاہور: مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ڈی ایم حکومت کو خبردار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ’عمران خان کا حق سچ، قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے ابھی تو صرف لاہور، گوجرانوالہ کے عوام نے لانگ مارچ میں شرکت کی ہے اور حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جاتی امرا اور پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوچکی ہے لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے، مریم سیاست کی بارہویں کھلاڑی ہیں اور ن لیگ کی تباہی میں برابر کی شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے این آر او ٹو کو مسترد کردیا پی ڈی ایم کو جواب دینا پڑے گا، اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔

Comments

- Advertisement -