جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے ہونگے، عمر سرفراز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی بخوبی انداز سے اپنا کام کررہی ہے، اس واقعے کے ہوشربا حقائق جلد ہی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ پنجاب حکومت تحلیل ہونے سے پہلے جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہو جائیں، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن ہوں۔

- Advertisement -

مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک کسی کو دھوکا نہیں دیا، پرویز الہٰی اور عمران خان نے کبھی ایک دوسرے کو شکایت کا موقع ہی نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی خبریں من گھڑت ہیں، پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی تحلیل پر رائے دی ہے، عمر سرفراز چیمہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساڑھے 3سال سے اتحادی ہیں مگر حتمی فیصلہ عمران خان ہی کرینگے۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوال پر مشیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ وفا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں