پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کامیڈین لیجنڈ عمر شریف 65 برس کے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیج کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری فنکار عمر شریف کی آج 65 ویں سالگرہ ہے, کراچی میں پیدا ہونے والے اس فنکار نے کئی دہائیوں تک برصغیر سمیت دنیا کے کروڑوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔

ان کا اصل نام تو محمد عمر تھا لیکن شوبز میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا، 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ کے ذریعے اپنی پہچان بنائی اوراپنی بے ساختہ اداکاری سے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں تک جاپہنچے۔

ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے نوے کی دہائی میں عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب دیا گیا۔
ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔

، اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت  کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے،  اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔

عُمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اورپروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عُمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

انہوں نے ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں