جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مریض کونہلا کرلاؤ، ڈاکٹر کی شرط نے نوجوان کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

عمر کوٹ : ڈاکٹر کی نرالی منطق سے مریض جان کی بازی ہار گیا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پہلے مریض کو نہلا کر لاؤ پھر علاج کروں گا۔پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں ڈاکٹر کی انوکھی شرط نے غریب خاکروب کی جان لے لی۔ بے حس ڈاکٹر کو گرفتارکر کےمقدمہ درج کرلیا گیا۔

مذکورہ خاکروب کام کے دوران گہرے گٹر میں گر گیا تھا، گٹر کی گیس اور گندہ پانی منہ میں جانے کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔

- Advertisement -

خاکروب کو بہت مشکل سے گٹر سے نکالنے کے بعد اس کے اہل خانہ اسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے مریض کی حالت دیکھ کر ہاتھ لگانے سے منع کردیا اور انوکھی شرط عائد کی کہ اس کو نہلا کر لاؤ پھر علاج ہوگا۔

جس پر خاکروب کے اہل خانہ نے ڈاکٹر سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کے علاج پر زور دیا۔ اس دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے پرخاکروب نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

مریض کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹر کا روزہ توڑنا بھی جائز ہے، مفتی نعیم


اس حوالے سے مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ کسی کی جان سے بڑھ کر کوئی دوسری چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹر روزہ بھی توڑسکتا ہے۔

مفتی نعیم نے کہا کہ یہ انتہائی غلط بات اور قابل مذمت ہے کہ ڈاکٹر نے محض اس لیے مریض کا علاج نہیں کیا کہ وہ گندی حالت میں تھا، انہوں نے کہا کہ مریض کی ہلاکت کا سو فیصد ذمہ دار وہ ڈاکٹر ہے۔

 

اسے ہر حالت میں سزا ملنی چاہیئے، اگر مریض کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹر کو روزہ توڑنا بھی پڑتا تو کوئی حرج نہیں.

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی عمر کوٹ کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ پولیس نے ڈاکٹر جام کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں