پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

لڑکی کو اس کے کہنے پر چھوڑ دیا، عمر عالم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کو اس کہنے پر چھوڑ دیا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں عمر عالم نے بتایا کہ ’تیرا وعدہ‘ میں ’ریحان‘ کا کردار میری اصل زندگی سے ملتا جلتا ہے کیونکہ میں اسی طرح دوسروں کا خیال کرنے والا ہوں جیسے ڈرامے میں لڑکی کے اس کے گھر والوں کے کہنے پر چھوڑ دیا۔

عمر عالم نے کہا کہ اصل زندگی میں بھی ایک لڑکی کو اس کے کہنے پر چھوڑا تھا اس کو پتا تھا کہ ہمارا مستقبل نظر نہیں آرہا تھا اس کو اپنی فیملی کا علم تھا اور اس نے کہا کہ ہم الگ ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں لیکن سال بعد ہم علیحدہ ہوگئے۔

عمر عالم نے کہا کہ اس لڑکی نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا جس کے بعد میں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا وہ دن اور آج کا دن ہے کہ ہم نہیں ملے۔

اداکار نے کہا کہ جلد شادی کرلوں گا، جن سے شادی کروں گا ان سے دوستی ہے اور اب سوچ رہا ہوں کہ اس کو رشتے داری میں بدل دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم آرہی ہے جس میں یاسر حسین، نیئر اعجاز، عائشہ عمر، مہربانو ، شہریار چیمہ موجود ہیں، افتخار ٹھاکر، عفت عمر موجود ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ کام مل رہا ہے اور تاریخیں طے کرنے میں آسانی ہے، ابھی تک کوئی ایسا پروجیکٹ بھی نہیں ہے جسے نہ کرکے پچھتاوا ہوا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں