بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عمر ایوب نے کِس کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

خط میں عمر ایوب نے لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کےممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور فیصلہ میرے خلاف درج ایف آئی آر کی وجہ سےضروری ہے قانونی چیلنجز کمیشن کے ذریعے خدمت کرنےکی اہلیت میں رکاوٹ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ادارے کے بہترین مفاد میں ہے کہ کسی اور کو ذمہ داری دی جائے کمیشن میں میری جگہ بیرسٹر گوہر کو نامزد کرنا چاہتا ہوں، یقین ہے قانونی ذہانت، دیانتداری کمیشن کیلئےقیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہےکہ میرے استعفے پر جلد کارروائی کی جائے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کے ممبر کے طور پر نامزد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن سے عمر ایوب اور شبلی فراز کے مستعفی ہونےکی منظوری دی، بانی پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن کیلئے عمرایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر کا نام دینےکی ہدایت، کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں