کراچی : معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے ، جس کے بعدعمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویزے جاری کرنے پر امریکی قونصل خانےکےشکرگزار ہیں۔
Even happier to inform that visa has been issued just now. Thank u to the team at US Consulate for the support extended https://t.co/nC8RnCSSZa
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 16, 2021
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ معروف کامیڈین عمرشریف اورانکےاہلخانہ کوامریکاکےویزے جاری کردیئے ہیں ، اب عمرشریف جلد اپنےعلاج کےلئے امریکا روانہ ہوں گے، انکےاہلخانہ نےتمام عمل میں تعاون پروزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔
Update: عمر شریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 16, 2021
اس سے قبل مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ویزےکےلیےعمرشریف کوقونصل خانےآنےسےاستثنیٰ دیاگیا ہے ، عمرشریف کو رعایت دینےپرامریکی قونصل خانے کے شکر گزار ہیں ، برصغیرکےعظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کےلیےدعاگو رہیں۔
ویزے جاری ہونے کے بعد عمرشریف علاج کے لیےایک سے2دن میں امریکاروانہ ہوں گے ، عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔