بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عمرکوٹ:14 سال کی لڑکی کا 60 سالہ شخص سے رشتہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

عمر کوٹ : گاوٴں کپلور میں ایک شخص نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کا رشتہ ساٹھ سالہ شخص سے طے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھر کے گاوٴں کپلور کے رہائشی بھونگر نھڑی نے اپنی بیٹی چودہ سالہ حکیمہ کا رشتہ نواب نھڑی نامی ایک عمر رسیدہ شخص سے طے کر دیا ہے۔

جس کے خلاف ان کے ایک رشتہ دار قائم نھڑی نے سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کو درخواست دی، لڑکی کے رشتے دار کی درخواست پر انسانی حقوق کمیشن نے پولیس کو خط لکھا۔

- Advertisement -

جس کے بعد پولیس نے فریقین کے بیانات ریکارڈ کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے بلوغت تک بیٹی کی شادی نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدہ دولہا اور دلہن کی عمر کی تبدیلی کے لیے نادرا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت دولہن کی عمر اٹھارہ جبکہ دولہا کی عمرچالیس سال دکھائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں