تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رمضان میں عمرہ بکنگ کی اطلاعات اور وزارت حج کی وضاحت

ریاض : سعودی حکومت نے عمرہ بکنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عمرہ بکنگ دو مرحلوں میں کی جائے گی۔

افواہوں میں کہا جارہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 15 شعبان اور 15 رمضان سے بکنگ ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ شہری و غیر ملکی ان افواہوں پر کان دھریں کیونکہ وزارت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا اور یہ خبریں محض افواہ ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی شہری، غیر ملکی اور وزٹ ویزوں پر ریاست میں داخل ہونے والے مارچ کے آخر تک عمرے کی بکنگ کراسکتے ہیں اور عمرہ کا اجازت نامہ صرف ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -