اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سیزن میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے کیونکہ وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ہے۔

عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’دلیل العمرہ‘ کے عنوان سے ایک گائیڈ بک لانچ کی گئی ہے جو اردو، فارسی، عربی، انگریزی، ترکی، ازبک، اسپینش، روسی، ہندی اور دیگر زبانوں پر مشتمل ہے۔

پی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری اس گائیڈ بک کے ذریعے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اپنی زبان میں عمرے کے احکامات اور ضروری ہدایات معمول کر سکیں گے۔

- Advertisement -

اس گائیڈ بک میں حرم شریف پہنچنے سے قبل عمرہ کےلیے ضروری ہدایات بھی مختصر طریقے سے بیان کی گئی ہیں، اس کے علاوہ مسجد الحرام میں موجود متحرک سیڑھیاں کہاں ہیں انکے ذریعے کن مقامات پر پہنچا جاسکتا ہے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

عمرہ گائیڈ میں مکہ مکرمہ پہنچنے کے لیے ’حرمین ریلوے‘ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں ریل کی بکنگ اور اسٹیشن کے حوالے سے معلومات دی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف بازار اور خریداری کے مقامات اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد بال کٹوانے کےلیے مقررہ حجاموں کی دکانوں کا محل وقوع بھی اس کتابچے میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ گائیڈ بک میں عمرہ کے طریقے آسان زبان میں بیان کیے گئے ہیں جبکہ عمرہ کے فضائل کے عنوان سے بھی ایک باب موجود ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے طواف کس طرح شروع کرنا ہے، طواف کرنے کے آداب، طواف کے سات چکر مکمل کرنے کے بعد دو رکعت کہاں ادا کرنی ہیں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

طواف کے بعد صفا و مروہ ’سعی‘ کا آغاز کہاں سے کرنا ہے، سعی کے سات چکروں کا حساب کس طرح کرنا اور مسعی (سعی کا مقام) پر مسنون دعائیں کیا ہیں۔

اس رہنما کتاب میں رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت اور اس دوران عمرہ کرنے کے لیے وقت کا انتخاب کیسے کیا جائے کے بارے میں بھی اہم معلومات مہیا کی گئی ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کی یہ گائیڈ بک ان افراد کے لیے بہت زیادہ رہنما ثابت ہوگئی جو پہلی بار عمرہ کی ادائیگی کے ارض مقدس آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں