اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی حکومت کی نئی پالیسی سے عمرہ زائرین رل گئے، حج وعمرہ کیلئے فنگرپرنٹس لازمی قرارکر دئیے گئے، جس کے بعد کراچی،لاہور اوراسلام آباد میں فنگر پرنٹس کیلئےقطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار دیدی ہے، اور اس  سلسلے میں ‘‘اعتماد’’ نامی کمپنی سے بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد عمرہ کےلیے بائیو میٹرک کی تصدیق کروانے والے زائرین رل گئے۔

سعودی قونصل خانوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب جاری شرط کے بعد زائرین صبح سویرے ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے لیے قائم کئے گئے اعتماد سینٹر پہنچ گئے ، زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کےلیے صرف ایک ہی سینٹر بنایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں :  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست


سعودی سفارتخانے کی جانب سے ہر عمرہ زائر کو فنگر پرنٹ کی تصدیق کروانا ہوگی ، لاہور میں اعتماد نامی کمپنی کو فنگرپرنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا، سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ملتان روڈ پر اعتماد سینٹر میں عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، فنگرپرنٹ کی تصدیق کےلیے لائن میں لگے عمرہ زائرین آپس میں ہی الجھ پڑے ، زائرین کی تصدیق کروانے کےلیے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

زائرین نے سعودی حکومت کی اس نئی پالیسی پر احتجاج شروع کردیا ، زائرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فوری طور پر سعودی حکومت سے اس مسئلے کا حل نکلوائے اور حکومت فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم ختم کروائے۔

فنگرپرنٹس کے نام پرساڑھے چھ سو روپے کی وصولی جاری پاکستان سےاس سال بیس لاکھ افراد کی عمرہ پرجانے کاامکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں