تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب : والدین کے ہمراہ عمرے پر جانے والے بچوں کے لئے خوشخبری

ریاض: حکومتی اقدامات کے باعث سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں عمرے سے متعلق اہم ترین فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سات سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو عمرہ کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

یہ بات حرمین شریفین کی جانب سے جاری فرمان میں بتائی گئی، حرمین شریفین کے مطابق سات سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچے عمرہ ، مسجد الحرام ،مسجد نبوی اور روضہ رسول کی زیارت کرسکتےہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زائرین کو اجازت نامہ حاصل کرنےکے لئے سعودی ایپلی کیشن توکلنا کےمطابق کرونا پابندیوں پر عملدرآمد کرناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق اچھی خبر

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی حکومت نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے عمرے کی ادائیگی، مسجد الحرام میں نماز اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل سعودی عرب نے حجاز مقدس میں کورنا وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز کی شرائط پہلے ہی ختم کردی تھیں تاہم زائرین کے لیے ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ زائرین 28 شعبان 31 مارچ 2022 تک اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -