جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔

گزشتہ کئی برسوں سے وزارت حج و عمرہ حج سیزن ختم ہونے کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمندوں کے لیے ویزے جاری کرنا شروع کرتا ہے۔

- Advertisement -

وزارت کے مطابق وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہر سال کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات اور انہیں ضروری خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

دوسری جانب حج سیزن 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، جبکہ حجام کرام کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک ڈھائی لاکھ حاجی اپنے آبانی وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ آئندہ دنوں میں مزید حجاج کی روانگی اس ایئرپورٹ کے ذریعے ہوگی اور یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق عازمین کی روانگی کا سلسلہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے بھی شروع ہوچکا ہے۔

حجاج کے لیے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قریب قرآن پاک کا نسخہ ان کی اپنی زبان میں رکھا گیا ہے۔ جو روانگی کے وقت ہر حاجیوں کو دیا جائے گا۔

حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز 24 گھنٹے پوری طرح سے امور انجام دے رہے ہیں، ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پوری تندہی سے حجاج کی روانگی کے عمل کو تیز اور آسان بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں