اشتہار

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور کرلی گئی ، منظور قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایلچی مقررکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے ایک اور قرارداد پیش کردی، پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی۔

پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد جنرل اسمبلی میں ایک سو پندرہ ووٹوں سے منظور کرلی گئی، جنرل اسمبلی میں قرارداد کی کسی نے مخالفت نہیں کی، چوالیس ارکان غیرحاضر رہے۔

- Advertisement -

یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔

منظور قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، خصوصی ایلچی کی تقرری کا مقصد اسلاموفوبیا کیخلاف اقدامات شروع کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا سب سے بڑا ثبوت غزہ پر اسرائیلی حملہ ہے، بھارت میں مودی سرکارمسلم دشمنی میں اسلامی ورثےکوختم کررہی ہے۔

منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی نفرت انگیز واقعے دیکھے ، صرف پچھلے ایک سال میں اس طرح کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی اور اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کا مقابلہ کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں