جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اسرائیل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایاجا سکتا اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

جبکہ پاکستان نے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے، پاکستان نے یہ مطالبہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 15 فلسطینی ایمرجنسی کارکنان کی ہلاکت کے واقعے پر کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر بارہا غزہ تنازعہ پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اسرائیل کے اقدامات کے لیے جنگ بندی اور جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں