جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امن مشن، اقوام متحدہ کا 7 شہید پاکستانی اہلکاروں کے لیے اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ  امن مشن میں عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے 7 پاکستانی فوجیوں کو اقوام متحدہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں امن مشن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکاروں کی یاد میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں یو این کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی امن مشن کے شہیدوں کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کو بڑے اعزاز سے نوازا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں میں پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156 پاکستانی جوان جام شہادت نوش کرچکے۔

اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے نائیک قیصر عباس، سپاہی یاسر عباس، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، سپاہی حضرت بلال، نائیک عبدالغفور اور نائیک عطا الرحمان کو اعزاز سے نوازا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں