اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان کو سال 2023 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 2023 میں سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار دے دیا گیا، اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے دیورلڈ ٹورازم بیرومیٹر یو این رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں دوہزاربائیس کےمقابلےمیں دوہزار تئیس میں ایک سو پندرہ فیصدکاغیرمعمولی اضافہ دیکھاگیا۔

- Advertisement -

محکمہ سیاحت خیبر پختو نخوا کے مطابق گزشتہ سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ایک کروڑسترلاکھ سیاحوں نےصوبے کی حسین وادیوں کا رخ کیا جوایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹرآفتاب رانا پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد سےایک ارب تیس کروڑ ڈالرز زرمبادلہ حاصل ہوا، انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سیاحت کے فروغ میں مشترکہ کوششوں کو قرار دیا۔

ڈبلیو ٹی او ٹورازم بیرومیٹر کے مطابق یورپ، ایشیا پیسیفک، امریکا، افریقا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قطر، سعودی عرب، سربیا، ترکی اور رومانیہ سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے دیگرممالک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں