جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

امن مشنز پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرائم میں شمار ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی انسانی قانونی کی خلاف ورزی ہے، یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے میں امن دستے کے بیس میں داخل ہو گئے تھے، حالیہ دنوں میں یو این امن مشنز پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے اس حوالے سے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے، جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر بڑا ڈرون حملہ کرکے اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا دیا، حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 61 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے حیفہ کے جنوبی علاقے بن یامینا میں اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پرحملہ کیا، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا۔

جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ترجیح امن ہے، ایران

حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر متعدد ڈرون حملے، بہادر فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں