جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کورونا ویکسین لگوا لی

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوئترس نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوا لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں یو این سیکرٹری جنرل کو کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگایا گیا۔ عمر کے اعتبار سے ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں نیویارک میں جاری ویکسین نیشن کے پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جانی تھی۔

نیویارک میں 65 سال سے بڑے شہریوں کے علاوہ طبی عملے، اسکولز ورکرز اور دیگر ضروری امور انجام دینے والوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ 71 سالہ یو این سیکرٹری جنرل کو ان کی عمر کے اعتبار سے معمر افراد میں شامل کرکے ویکیسن کی پہلی خوراک دی گئی۔

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ کورونا ویکسین کی ہر ایک کے لیے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لازمی اس امر پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہر جگہ اور ہر ایک کے لیے اس وبا کے دوران کورونا ویکسین دستیاب ہو، اس وقت تک ہم میں سے کوئی محفوظ نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہم سب محفوظ نہ ہوجائیں۔

یو این سیکرٹری جنرل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی اور ساتھ ہی ساتھ وبا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں