سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاں بحق شہریوں کی تعداد بتا رہی اسرائیلی کارروائی غلط ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے کم از کم ساڑھے 10ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ساڑھے 4 ہزار بچے شامل ہیں۔
یواین چیف نے کہا کہ ہم نےچنددنوں میں غزہ میں ہزاروں بچوں کو قتل ہوتےدیکھا ہے۔
Every second family in Gaza have seen their home destroyed or damaged.
NRC is coordinating the provision of shelter in Gaza.
How can we ever provide the basic minimum of roofs for this long suffering people?
How can anyone not support a ceasefire now? https://t.co/xBvXGqsLwn— Jan Egeland (@NRC_Egeland) November 8, 2023
نارویجین رفیوجی کونسل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہر دوسرے خاندان نے اپنا گھر تباہ ہوتے دیکھا ہے، غزہ میں 2لاکھ 20ہزار گھروں کو نقصان اور 10لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
این آرسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں 40ہزار گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اتنی تباہی کے بعد کوئی جنگ بندی کی حمایت کیسے نہیں کر سکتا؟