نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات ہی کو واحد حل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف رہنماؤں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ انتونیو گتریس جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے دوران اس پربحث کا موقع بھی استعمال کریں گے۔
ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے واحد حل قرار دیا۔
اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے پر زور
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کی راہ نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے بھارت پر زور دیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔