تازہ ترین

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، بان کی مون

نیویارک : اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کردی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، توقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد روکنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، وزیراعظم نوازشریف کے خط کے جواب میں بان کی مون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں، اقوام متحدہ اس سلسلے میں ان کی مدد کیلئے تیار ہے ۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے، کشمیر سمیت دیگر مسائل پاک بھارت مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔


 مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: 41ویں روز بھی کرفیو


ان کا کہنا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 80 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہے۔

Comments

- Advertisement -