جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکی مخالفت کے باجود پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا رکن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کا دو سال کیلئے چوتھی بار رکن منتخب ہوگیا، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باجود پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے دو سال2018-20کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان چوتھی بارانسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوا ہے، انتخاب میں پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پراعتماد کا اظہار کرنے پرعالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ یہ فتح اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردارکی توثیق ہے،امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی ہے، یہ پاکستان کے حق میں اعتماد کاووٹ ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جو ممالک سمجھتے تھے کہ پاکستان تنہائی کاشکار ہو اور رکن منتخب نہ ہو ان کے پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرحل کرنےکا مطالبہ


اس موقع پر دیگر ممالک کے سفیروں نے ملیحہ لودھی کو مبارک باد پیش کی، پاکستان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل ریجن سے ا فغانستان، نیپال اورقطر بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوئے ہیں۔


مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روبوٹک حسینہ صوفیا کی دھوم


علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کیلئے ہمارے کردار اورخدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں