جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ نے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں کرایا: سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی فیصلے اقوام متحدہ میں نہیں، واشنگٹن میں ہوتے ہیں، اقوام متحدہ نے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں کرایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد نے لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کہا مسلم دنیا کے 57 ملک ہیں جو ہمیشہ سے زیادتیوں کا شکار رہے ہیں لیکن یو این نے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔

شمشاد احمد کا کہنا تھا کشمیر، فلسطین سمیت تمام مسلم ممالک کے مسئلے چیپٹر 6 میں ہیں، یو این چیپٹر 6 کے تحت فیصلے تو ہوتے ہیں مگر دباؤ نہیں ڈالا جاتا، چیپٹر 7 کے فیصلے دباؤ کے ساتھ پابندیاں لگا کر نافذ کرائے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چیپٹر 7 میں صرف طاقت ور ملکوں کے فیصلے کرائے جاتے ہیں، مسلم دنیا ہمیشہ زیادتیوں کا شکار رہی، کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی، ملیحہ لودھی

سابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا مسلم دنیا کی آمدن بڑے ملکوں میں پڑی ہے، دوسری طرف 70 فی صد دنیا کا تیل مسلم دنیا کے پاس ہے، مسلم دنیا تب مضبوط ہوگی جب اپنے وسائل خود پر استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان نے دنیا بھر میں شان دار سفارت کاری کے ذریعے بھرپور سطح پر اجاگر کر دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو اس سے قبل عالمی فورمز پر اس طرح پیش نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بھی مسئلہ کشمیر پر بھرپور بات کی اور دنیا کو بتایا کہ اگر انھوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تو مقبوضہ کشمیر میں ایک انسانی المیہ جنم لے لے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں