بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ میں فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظور، امریکا کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کرلی گئی ہیں، امریکا کی جانب سے سخت مخالفت کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کیں جس کے بعد امریکا اسرائیل کے حق میں میدان میں آگیا اور قراردادوں کو مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پینل کا فیصلہ بے وقوفانہ ہے جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، نکی ہیلی نے کہا کہ بہت سے ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار ہوکر فیصلہ کیا گیا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل پر اقوام متحدہ جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے: امریکی مندوب

نکی ہیلی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا اگر اسرائیل کے خلاف قراردادیں پاس کرنے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو امریکا انسانی حقوق کونسل سے باہر نکل جائے گا۔

جنیوا میں پیش کی جانے والی 5 قراردادوں میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مںصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چند ماہ قبل غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر میں مصروف 206 کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی، اس فہرست پر اسرائیل اور امریکا نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، ان کمپنیوں میں سے 143 کا تعلق اسرائیل اور 22 کا تعلق امریکا سے ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں