اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے: امیر قطر

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: امیر قطر نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کو مذاکراتی میز پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے 2 ماہ سے جاری گھناؤنے جرم عالمی برادری کے لیے باعث شرم ہیں۔

دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا غزہ کی پٹی میں قابض افواج کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی برادری کی بدنامی ہے، امید ہے اس اجلاس سے خلیجی ممالک کی جانب سے مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا غزہ میں عارضی جنگ بندی مسئلے کا متبادل نہیں ہو سکتی، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پر لائے، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا غزہ کے مسئلے کا حل تمام فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم ہونے میں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔

کیا برطانوی فوجی غزہ میں نہیں ہیں؟ جیرمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان، یو اے ای کے صدر محمد بن زائد النہیان، ترک صدر رجب طیب اردوان، بحرین کے وزیر اعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ سمیت دیگر عرب ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں