اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں انفرااسٹرکچر کو تاریخی نقصان پہنچا، اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں انفرااسٹرکچر کو تاریخی نقصان پہنچا، ایک لاکھ کے قریب یونٹس تباہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے بعد اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں 25 فیصد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 98 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تباہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحت کے سہولت مراکز پر 59 حملوں کے ثبوت موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 17 اسپتالوں اور 23 ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔ صحت کے مراکز پر حملوں میں مجموعی طور پر 491 افراد مارے گئے۔

اسرائیلی حملوں میں 16 ہیلتھ ورکرز اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 170 تعلیمی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں