جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کا انتخاب آج کیا جائے گا، بھارت ایشیا پیسفک گروپ کیلئےغیرمستقل رکنیت کاامیدوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بھارت سیکورٹی کونسل کے ایشیا پیسفک گروپ سے غیرمستقل رکینت کا امیدوارہے، یہ سیٹ انڈونیشیا کی رکنیت مکمل ہونے پرخالی ہوئی ہے۔

پانچ غیرمستقل رکن ممالک کا انتخاب دوسال کے لئے کیا جائے گا، غیرمستقل ارکان کا انتخاب عام طورپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے باعث طریقہ کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

طریقہ کار کے مطابق رکن ممالک طے کردہ وقت اورمقام پرووٹ کاسٹ کریں گے، ووٹنگ کے لئے ایک سے زیادہ مقامات پرہوگی۔

خیال رہے اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کو سیٹ حاصل کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت سے ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں جبکہ بھارت آخری بار 2010 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔

یاد رہے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی ممبرشپ کےلئےایک مرحلہ ہوتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کا ممبربن بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی، بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں