اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے حق خودارادیت چھینا نہیں جاسکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل کا عزم دہراتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرجارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کیا کہ عالمی قوانین کے تحت فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کا پھر مطالبہ کرتے ہیں۔
🇵🇰 reaffirms stand on #Palestine of 2 state solution as enshrined in @UN resolutions. Palestinian's right to self determination is inalienable & we renew call for estab of independent State of Palestine on basis of internationally agreed parameters w/ Al-Quds Al-Sharif as capital
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 17, 2020
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس کو بنایا جائے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ نے کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاک فوج، سیکیورٹی ادارے اور ان تمام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، زندگیوں کا تحفظ دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں۔