پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یوکرینی بچوں کی زبردستی روس منتقلی کے الزامات

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے کہا کہ ایسے معتبر الزامات ہیں کہ روسی فورسز نے بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی اور ملک بدری کے پروگرام کے تحت یوکرین کے بچوں کو ’گود‘ لینے کے لیے روس بھیجا ہے۔

اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق الزے برینڈز کیہرس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ روسی افواج "فلٹریشن” آپریشنز چلا رہی ہیں جس میں مقبوضہ علاقوں میں یوکرین کے باشندوں کو منظم سیکورٹی چیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

کیہرس نے کہا کہ بچوں کو روس کے مقبوضہ علاقے یا خود روسی فیڈریشن میں زبردستی منتقل کرنے کے قابل اعتماد الزامات سامنے آئے ہیں۔

Deputy Permanent Representative of Ukraine Khrystyna Hayovyshyn attends a UN Security Council meeting.

انہوں نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ روسی حکام نے والدین کی دیکھ بھال کے بغیر بچوں کو روسی شہریت دینے کے لیے ایک آسان طریقہ کار اپنایا ہے اور یہ بچے روسی خاندانوں کی طرف سے گود لینے کے اہل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خاص طور پر تشویش ہے کہ ‘فلٹریشن’ کے طریقہ کار کے دوران خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا خطرہ لاحق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں