جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پاکستان پرحملے کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہردوڑگئی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان ا سٹیفن دوجارک کا کہنا تھا گوئتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا

دریں اثنا، پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) کو بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ ملک بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی حملہ شرمناک قرار دیا تھا ، امریکی محکمہ خارجہ سوشل میڈیا پر بتایا تھا سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیر سے بات کی۔

مارکوروبیو ن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا رابطے کا دروازہ کھلا رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، امید کرتے ہیں یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی اور دونوں ممالک باہمی رابطوں سے پُرامن حل کی طرف جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں