پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگرتریس نے عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا جنرل اسمبلی کےاجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظرہوں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگرتریس نے عمران خان کو مبارکباد کا خط لکھا، خط میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، توقع ہے اقوام متحدہ اورپاکستان میں تعاون کوفروغ ملے

انتونیوگرتریس کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں، امن مشن میں پاکستان اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ شراکت دار ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےعمران خان کو ٹیلی فون پر وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع دونوں رہنماؤں نے تعلقات میں بہتری اور نئی حکومت سے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ ترقی پذیرممالک کیلئےسنگین مسئلہ ہے، انسداد منی لانڈرنگ کیلئے برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں جبکہ تھریسامے نے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔

امریکی رکن کانگریس الگرین اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے رینکنگ ممبر بینی تھامس نے بھی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پی ٹی آئی کی نئی حکومت کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئے دورکا آغازہوگا۔

اراکین کانگریس نے ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید کے عشائیے میں گفتگو کی اس موقع پر ہیوسٹن کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی بھی موجود تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں