اقوام متحدہ کی سلامتی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کرگئی، بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستان کی سفارتکاری کی بدولت سلامتی کونسل کے اعلامئے میں بھارت متنازع الفاظ شامل نہ کرواسکا۔
پاکستان کی سفارتکاری کی بدولت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کیخلاف کسی طرح کی الزام تراشی سے بھی گریز کیا گیا جبکہ سلامتی کونسل کے بیان میں پہلگام کی جگہ جموں کشمیر کا نام شامل کروایا گیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا وہ اس معاملے میں تعاون کریں،کونسل کے ارکان نے واقعےکے ذمہ داران کے احتساب کرنے پر زور بھی دیا۔
سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، تمام ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں، دہشت گردی سے مقابلہ کرنے پر زور دیں۔