جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشتگرد حملے میں 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 4 اسکول جانے والے بچے شامل تھے۔

اقوام متحدہ نے متاثرہ خاندانوں، حکومت اور عوام پاکستان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار اسکول بس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

اقوام عالمی نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگرد حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یو این نے دہشتگردی کے خلاف تمام ریاستوں کو مشترکہ اقدام پر زور دیا۔

دو روز قبل خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی میں اسکول بس کو نشانہ بنایا تھا۔

دہشتگرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوئے اور کئی بچے زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی اور یوں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی۔

حملے میں شہید ہونے والی چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل تھی جبکہ اس میں متعدد بچے بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں