منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں ہوا، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے سلسلے میں مذاکراتی عمل جاری ہے، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی عمل کو مخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدر آمد نہیں ہوا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قرار دادوں پر عملدر آمد نہ کروا کے کونسل نے ذمہ داری نہیں نبھاہی، مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ وعدے پورے نہ کیے جانا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا 7 دفعہ غیر مستقل رکن رہا، پاکستان کونسل کے اندورونی ضوابط، کارروائیوں کا خاطر خواہ تجربہ رکھتا ہے، رکنیت کا باہمی تناسب غیر مستقل ارکان کے حق میں بڑھایا جائے۔

ملیحہ لودھی نے کا کہا کہ غیر مستقل ارکان ہمیشہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی بات کرتے ہیں، ایک فعال اور جمہوری سلامتی کونسل بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں : عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفاد کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے، حق خودارادیت کے انکار سے پیداصورت حال بھی دیکھی جائے۔

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اداروں کو مزید مضبوط کیا گیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں