تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ، سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب

نیویارک : امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ مسلم ممالک سمیت عالمی برادری کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے پر بات ہوگی۔

سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے آٹھ ممالک نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، جس میں برطانیہ، فرانس،اٹلی،مصر،سینیگال اور سویڈن شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتوینوگوتریس کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کا پرامن حل چاہتے ہیں

دوسری جانب عرب لیگ نے بھی فلسطین اور اردن کی درخواست پر قاہرہ میں ہنگامی اجلاس ہفتے کو طلب کیا ہے جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس تیرہ دسمبر کو استنبول میں طلب کرلیا۔

دونوں بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں امریکا کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے کہا مشرق وسطی میں دوریاستی حل کے سوا امن کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔

چین، فرانس،  برطانیہ، روس اور کینیڈا نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کی بھرپورمخالفت کی جبکہ مختلف ممالک میں امریکی صدرکے فیصلےکیخلاف احتجاج بھی جاری ہے۔


مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -